Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 53:51:10
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • Who's Right? Who's Left? Where do you fall on the political spectrum? - SBS Examines:دایاں بازو یا بایاں بازو ؟ آپ سیاسی منظر نامے میں خود کو کہاں دیکھتے ہیں؟

    16/04/2025 Duration: 06min

    For years, the labels 'left' and 'right' have been used to describe where political parties sit. But are they still useful? - برسوں سے، 'بائیں' اور 'دائیں' کے لیبل یہ بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں کہ سیاسی جماعتیں کیا نقطہ نظر رکھتی ہیں۔ لیکن کیا یہ لیبل آج کے دور میں بھی کارآمد ہیں؟

  • پاکستان رپورٹ: جنوبی ایشیا کا پہلا پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی میں قائم

    16/04/2025 Duration: 07min

    تاریخی معلومات اور نادر دستیاویزات کا خزانہ، جنوبی ایشیا کا پہلا پرنٹنگ پریس میوزیم کراچی میں قائم اور لڑکوں کی برق رفتار گیندوں پر چوکے چھکے لگانے والی کرکٹر لڑکی۔

  • Election campaigns: A comparison of Australia and Pakistan

    15/04/2025 Duration: 07min

    These days, there is a buzz of activity in Australia surrounding the upcoming elections. Politicians are promoting their manifestos and promises everywhere—from streets and neighborhoods to markets, intersections, and through the media. But how different is this from Pakistani politics?

  • Election campaigns: A comparison of Australia and Pakistan - انتخابی مہم کی گہماگہمی ۔ آسٹریلوی اور پاکستانی سیاست میں کیا فرق ہے؟

    15/04/2025 Duration: 07min

    These days, there is a buzz of activity in Australia surrounding the upcoming elections. Politicians are promoting their manifestos and promises everywhere—from streets and neighborhoods to markets, intersections, and through the media. But how different is this from Pakistani politics? - آسٹریلیا میں ان دنوں انتخابات کے حوالے سے گہما گہمی عروج پر ہے اور سیاست دان گلیوں، کوچوں سے لے کر بازار، چوراہوں اور میڈیا کے ذریعے لوگوں تک اپنے منشور اور وعدے کی ترویج کر رہے ہیں لیکن یہ پاکستانی سیاست سے کتنا مختلف ہے؟

  • مختصر خبریں: 15 اپریل 2025

    15/04/2025 Duration: 05min

    آسٹریلوی اپوزیشن رہنما پیٹر ڈٹن نے اس بات کی تردید کی ہے کہ ان کی امیگریشن میں 1 لاکھ افراد کی کمی کی تجویز سے نئے گھروں کی تعمیر کے لیے درکار ہنر مند کاریگروں (ٹریڈیز) کی قلت میں اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیات، تانیا پلبیرسیک کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ پیٹر ڈٹن کا برسبین کا حلقہ ڈکسن آئندہ انتخابات میں جیتا جا سکتا ہے۔

  • How to recover from floods and storms in Australia - آسٹریلیا میں سیلاب اور طوفانوں سے کیسے بچا جائے؟

    15/04/2025 Duration: 10min

    Australia is experiencing more frequent and intense floods and storms. Once the winds calm and the water recedes, how do you return home safely? Experts speak on the essential steps to take after a disaster. - آسٹریلیا کو زیادہ بار بار اور شدید سیلاب اور طوفانوں کا سامنا ہے۔ ایک بار جب ہوائیں پرسکون ہو جائیں اور پانی کم ہو جائے، تو آپ کیسے محفوظ طریقے سے گھر لوٹیں گے؟ ماہرین تباہی کے بعد اٹھانے والے ان ضروری اقدامات پر اس پوڈکاسٹ میں بات کررہے ہیں۔

  • سڈنی میں بونڈی ویسٹ فیلڈ میں ہونے والے چاقو حملے کا ایک سال مکمل

    14/04/2025 Duration: 05min

    سڈنی کے مشرقی مضافات میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر پر ہونے والے حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کو ایک سال ہو چکا ہے۔ اب اس مقام کے قریب ایک یادگار قائم کی گئی ہے، جس میں اس کے بعد کے دنوں میں جمع کی گئی تصاویر اور پیغامات دکھائے گئے ہیں۔

  • مکان کی سیاست ۔ آسٹریلوی انتخابات میں سیاسی جماعتیں کیا وعدے کر رہی ہیں؟

    14/04/2025 Duration: 06min

    آسٹریلیا میں انتخابات کے قریب آتے ہی بڑی سیاسی جماعتوں نے مختلف امور پر اپنی پالیسیوں، منشور اور ترجیحات کو واضح کرنا شروع کر دیا ہے۔

  • مختصر خبریں: پیر 14 اپریل 2025

    14/04/2025 Duration: 06min

    آسٹریلیا میں وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ ہفتے کے آخر میں اعلان کردہ اس کی رہائشی پالیسی دراصل میں مکانات کی فراہمی کے مسئلے کو کسی حد تک حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ کولیشن (اتحاد) کا منصوبہ یہ ہے کہ پہلی بار گھر خریدنے والے افراد، نئے تعمیر شدہ گھروں پر لیے گئے قرض کے پہلے $650,000 پر دی جانے والی سود کی ادائیگی کو اپنی قابلِ ٹیکس آمدنی سے منہا (deduct) کر سکیں گے۔ گرینز پارٹی نے اپنی تعلیمی انتخابی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت یونیورسٹی اور ٹی اے ایف ای (TAFE) کو مفت بنانے کے لیے 46.5 ارب ڈالر کا منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔

  • آسٹریلیا میں اردو زبان — "یہ دل کی زبان ہے، نہ کہ صرف زباں کی بات"

    11/04/2025 Duration: 06min

    آسٹریلیا میں اردو زبان کی ترویج اور فروغ کے لیے کیا ہورہا ہے اور کیا یہ کافی ہے؟ اس ضمن میں ہم نے آسٹریلیا میں اردو زبان کی فروغ میں کوشاں رانا شاہد سے گفتگو کی جو پیش خدمت ہے

  • ملٹی کلچرل عید فیسٹول میں آسٹریلیا کے انتخابات پر لوگوں کی کیا رائے رہی؟

    11/04/2025 Duration: 03min

    آسٹریلیا میں انتخابات کی آمد آمد ہے اور تارکین وطن بھی اس پر اپنی توجہ مبذول کیے ہیں۔ جانیے اس پوڈکاسٹ میں

  • آسٹریلوی انتخابات : سیاسی جماعتیں چین اور امریکہ کے درمیان کسے ترجیح دیں گی؟

    11/04/2025 Duration: 05min

    آسٹریلیا میں وفاقی انتخابی مہم پر امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی شروع کردہ تجارتی کشیدگی کا سایہ چھایا ہوا ہے اور یہ خطرات بڑھ رہے ہیں کہ اس کے اثرات یہاں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

  • غیر انگریزی سوشل میڈیا پر موجود غلط معلومات کی روک تھام کس حد تک ممکن ہے؟

    11/04/2025 Duration: 08min

    2016 میں، چینی سپر ایپ WeChat نے آسٹریلوی میڈیا کی توجہ اس وقت حاصل کی جب چینی آسٹریلوی ووٹروں کو پلیٹ فارم پر وفاقی انتخابات میں مشغول پایا گیا۔ تب سے، غیر انگریزی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کثیر ثقافتی کمیونٹیز کو نشانہ بنانے والی غلط معلومات کے بارے میں بحث جاری ہے

  • ہفتہ رفتہ :جمعہ 11 اپریل 2025

    11/04/2025 Duration: 07min

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلیٰ محصولات پر 90 دن کے لیے توقف کا اعلان کیا ہے۔

  • مختصر خبریں:جمعرات 10 اپریل 2025

    10/04/2025 Duration: 04min

    محصولات کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی میں تبدیلی آسٹریلیا کو متاثر نہیں کرے گی اور آسٹریلیا کی ٹاپ 500 لسٹڈ کمپنیوں کے اسٹاکس سے تقریبا 50 بلین ڈالر کا تقصان۔

  • 2023 میں ہونے والے سی ورلدڈ ہیلی کاپٹر حادثے کو روکا جا سکتا تھا:رپورٹ

    10/04/2025 Duration: 05min

    آسٹریلیا کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے پایا ہے کہ 2023 میں کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ پر ایک مہلک ہیلی کاپٹر حادثے کو روکا جا سکتا تھا۔

  • It's one of the most common forms of domestic violence. Why does it still go unrecognised and unreported? - SBS Examines: گھریلو تشدد کی سب سے عام شکل بھی غیر تسلیم شدہ اور غیر اطلاع شدہ کیوں ہے؟

    10/04/2025 Duration: 08min

    In Australia, 90 per cent of women who have sought support for domestic violence have experienced financial abuse, and experts say migrant women are more at risk. - آسٹریلیا میں، 90 فیصد خواتین جنہوں نے گھریلو تشدد کے لیے مدد طلب کی ہے، کو مالی استحصال کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ تارکین وطن خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

  • آسٹریلیا میں چوٹی کے سیاست دانوں کو ہرانے والے "ٹیئلز" سیاست دان کون ہیں؟

    09/04/2025 Duration: 06min

    آسٹریلیا میں انتخابات کی گرما گرمی عروج پر ہے اور دو بڑی جماعتوں کے مابین اس دوڑ کے پہلو میں آج کو ملواتے ہیں ایک اور اہم سیاسی اتحاد " ٹیئلز " سے جس نے گزشتہ انتخابات میں دھوم مچادی تھی۔

  • How the Trump administration's decision to limit research funding could impact you?

    09/04/2025 Duration: 07min

    The Trump administration has reportedly made funding for global academic and research collaborations contingent on new conditions. In recent weeks, representatives from multiple universities have spoken out about a survey distributed by the U.S. Office of Management and Budget, breaking their silence on the matter. How can it impact Australian researchers? Dr Ayesha Jehangir of the UNSW explains

  • مختصر خبریں: بدھ 09 اپریل 2025

    09/04/2025 Duration: 04min

    امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آسٹریلوی اشیا پر بیس لائن 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

page 2 from 25