Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 52:53:39
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • بین الاقوامی طلباء کی تعداد کو کنٹرول کرنے کا نیا منصوبہ: ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ میں تاخیر

    20/12/2024 Duration: 05min

    آسٹریلوی حکومت نے اگلے سال یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی طلباء کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا ہے جو ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ کو سست کر سکے گا تاہم تعلیم کے شعبے اور اپوزیشن کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بنا جا رہا ہے.

  • ہفتہ رفتہ :20 دسمبر 2024

    20/12/2024 Duration: 05min

    آسٹریلوی باشندے 7.3 شدت کے مہلک زلزلے کے بعد وانواتو سے وطن واپس. وکٹوریہ میں مجوزہ قوانین کے تحت عبادت گاہوں کے باہر مظاہروں پر پابندی ،آسٹریلیا میں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی ایلچی آفتاب ملک نے مغربی سڈنی میں اسلامو فوبیا کے تازہ ترین واقعے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے

  • More than a million people won’t discuss Christmas with their children as holiday stress mounts - لاکھوں لوگ مہنگائی کے سبب بچوں سے کرسمس کا تذکرہ نہیں کررہے!

    19/12/2024 Duration: 06min

    Many Australians are looking forward to spending Christmas surrounded by friends and family. But a cost-of-living crisis at home and ongoing conflicts overseas mean others are feeling a sense of stress and even dread.That's led services like the Salvation Army and the Australian Red Cross to step in to make life a little easier for the estimated 1.9 million Australians who will reach out to a charity for help during this holiday season. - بہت سے آسٹریلین شہری کرسمس کا انتظار دوستوں اور کنبہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے کرتے ہیں۔ لیکن مقامی طور پر ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور بیرون ملک موجود تنازعات اور جنگیں انہیں پریشانی اور ایک حد تک خوف میں مبتلا کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سالویشن آرمی اور آسٹریلوی ریڈ کراس جیسی خدمات نے اندازے کے مطابق 1.9 ملین آسٹریلوی باشندوں کی زندگی کو قدرے آسان بنانے کے لیے قدم بڑھایا جو ان چھٹیوں کے دوران مدد کے لیے خیراتی ادارے تک پہنچیں گے۔

  • نیا سال نیا عزم : آسٹریلیا خلائی تسخیر کے مشن پر

    19/12/2024 Duration: 05min

    ایک تاریخی راکٹ کی لانچ سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے خلائی ایونٹ کی میزبانی اور جدید ٹیکنالوجیز اور روزگار کے مواقعوں تک، آسٹریلیا میں اسپیس ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

  • اردو نیوز فلیش:19 دسمبر 2024

    19/12/2024 Duration: 03min

    آسٹریلین شہریوں کو اضافی ٹیکس اور خدمات میں کٹوتیوں کا سامنا کوئینز لینڈ کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود اقلیتی گروپوں کے عملے اور طلباء نے یونیورسٹیوں میں نسل پرستی کی مختلف شکلوں کی اطلاع دی ہے

  • سن 2024: عالمی جنگ، بدامنی، ہنگامہ آرائی کا سال

    18/12/2024 Duration: 14min

    غزہ کی جنگ اس سال بین الاقوامی شہ سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے۔ اگست میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے دنیا کی توجہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کے واقعات کے بعد سے 10 ماہ کے عرصے میں 40 ہزار فلسطینیوں کی ہلاکت کی جانب مبذول کرائی تھی یہ ایک ایسا سال بھی رہا ہے جو امریکی سیاست میں اتار چڑھاؤ سے بھرا ہوا ہے۔

  • اردو نیوز فلیش: 18 دسمبر 2024

    18/12/2024 Duration: 04min

    آسٹریلیا کی امدادی اور طبی ٹیمیں مہلک زلزلے کے بعد مدد کے لیے وانواتو کے لیے روانہ ہو گئیں اور وسط سال کے بجٹ اپ ڈیٹ جاری۔

  • What is Zionism, and is it antisemitic to be anti-Israel? - SBS Examines: صہونیت کیا ہے اور کیا اسرائیل مخالفت یہود مخالفت ہے؟

    18/12/2024 Duration: 08min

    Reports of anti-Jewish incidents in Australia are on the rise. But there's disagreement on where to draw the line between antisemitism and anti-Zionism. - آسٹریلیا میں یہودی مخالف واقعات کی اطلاعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن اس بات پر اختلاف ہے کہ سام دشمنی(اینٹی سیمیٹزم) اور صیہونیت مخالف کے درمیان لکیر کہاں کھینچی جائے۔

  • پاکستان رپورٹ: حکومت اور تحریک انصاف مذاکرات شروع کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار

    18/12/2024 Duration: 08min

    عمران خان نے پارٹی رہنماوں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کیلئے معطل کردی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو پارلیمان میں مذاکرات کی پیشکش کردی۔ عمران خان اور انکی اہلیہ بشرہ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں پراسیکیوشن نے حتمی دلائل مکمل کرلئے۔ مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی آمنے سامنے ہیں۔

  • اسلامو فوبیا نے اسکولوں اور مساجد میں سیکیورٹی خدشات کو جنم دیا ہے

    17/12/2024 Duration: 09min

    ایک طرف آسٹریلیا یہودی مخالف حملوں میں اضافے کا جواب دے رہا ہے تو دوسری جانب اسلاموفوبیا کی اطلاعات بھی آسمان کو چھو رہی ہیں۔ کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ گھر چھوڑنے سے ڈرتی ہیں اور اسکول میں انہیں بچوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں.

  • Are you in need of crisis accommodation? - کیا آپ کو رہائش کے لئے فوری جگہ کی ضرورت ہے؟

    17/12/2024 Duration: 09min

    If you are homeless or at risk of becoming homeless it can be difficult knowing who to ask for a safe place to go. You don’t have to feel isolated, and there is no shame in asking for help. There are services that can point you to crisis accommodation and support, wherever you are. - اگر آپ بے گھر ہیں یا بے گھر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں تو ایسی صورت میں کہاں جانا ہے اورکس سے مدد طلب کرنی ہے ایک مشکل کام ہو سکتا ہے۔ آپ خود کو تنہا محسوس نہ کریں اور یاد رکھیں کہ مدد طلب کرنےمیں شرم کی کوئی بات نہیں ہے ۔ایسی خدمات ہیں جو ضرورت کے وقت آپ کے لئے رہائش اور مدد کی طرف نشاندہی کر سکتی ہیں۔

  • Fall of Assad regime in Syria creates uncertainty for migrants in Europe - یورپ میں پناہ گزین شامی مہاجرین کا مستقبل غیر یقینی کا شکار

    17/12/2024 Duration: 07min

    The fall of the Assad regime has left an air of uncertainty in neighbouring nations over the future of the Syrian migration. Greece, who has taken in a great number of those migrants, is maintaining a watchful eye on all developments, with officials saying it's too early to draw any conclusions. - شام میں اسد حکومت کے زوال کے بعد ہمسایہ ممالک میں شامی مہاجرین کے مستقبل پر غیر یقینی کی فضا چھا گئی ہے۔ یونان، جس نے ان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد کو پناہ دی رکھی ہے، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ ابھی کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

  • اردو نیوز فلیش:17 دسمبر 2024

    17/12/2024 Duration: 02min

    ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ ویو اگلے چند دنوں میں مشرقی ساحل کے بڑے حصوں کو متاثر کرنے والی ہے۔ پیر کے روز، وکٹوریہ کو پچھلے سال کے گرم ترین دن کا سامنا کرنا پڑا، شمال-مغرب میں درجہ حرارت 47.1 ڈگری سیلسیس سے آگے چلا گیا۔

  • میلبورن کا ایک خاندان اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ذو لسانوی کتب لکھ رہا ہے

    16/12/2024 Duration: 07min

    تحقیق کے مطابق اسکول جانے کی عمر سے قبل بچوں کو دوسری زبان سکھانے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ایک کثیر الثقافتی جوڑے نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے متعدد ذولسانوی کتب تیار کی ہیں، جو ان کی بیٹی کو ان کے ورثے سے جوڑنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

  • اردو نیوز فلیش:16 دسمبر 2024

    16/12/2024 Duration: 04min

    آسٹریلیا کے مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کا ازالہ ضروری ہے جبکہ پولیس سڈنی میں اسلام مخالف گرافٹی کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ایچ ایس بی سی آسٹریلیا پر مقدمہ دائر اسکام معملات درست انداز میں نہ سنبھالنے کا الزام اور آسٹریلیا کی متعدد ریاستیں شدید گرم موسم کا سامنا کر رہی ہیں۔

  • حکومت کا سوشل میڈیا کو خبروں کی قیمت ادا کرنے پر مجبور کرنے کا نیا منصوبہ

    15/12/2024 Duration: 05min

    وفاقی حکومت نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو آسٹریلوی خبروں کے مواد کے لئے پبلشرز کو ادائیگی کرنے پر مجبور کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

  • Will childcare subsidies really benefit the middle class? - کیا چائلڈ کیئرسبسڈی سے واقعی ہی متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا؟

    13/12/2024 Duration: 08min

    The Labour Party says it will increase childcare subsidies when it comes back to power to ease the financial burden on the middle class, hear what parents have to say in this podcast. - لیبر پارٹی کہتی ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آکرچائلڈ کئیر سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ متوسط طبقے کا مالی بوجھ کم کیا جاسکے، اسی پر والدین کیا کہتے پیں اس پوڈکاسٹ میں جانیے۔

  • ہفتہ رفتہ:13 دسمبر 2024

    13/12/2024 Duration: 06min

    غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے نئی امید , وزیر اعظم کی جانب سے چائلڈ کئیر سبسڈی کا نیا وعد ,نیو ساؤتھ ویلز کےپرئمیئر کرس منز کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت مذہبی اداروں اور عبادت گاہوں کے باہر ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے اصلاحات پر غور کر رہی ہے۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: سعودی عرب کو پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی

    13/12/2024 Duration: 07min

    پاکستان بھارت میں ڈیڈ لاک برقرار، چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار اور پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

  • آسٹریلیا کے کن شہروں میں روزگار حاصل کرنا آسان ہے؟

    12/12/2024 Duration: 11min

    گوہر ضیاء ایک ویلاگر ہیں جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر آسٹریلیا میں روزمرہ زندگی ، روزگار کے حصول اور ایک آسٹریلین ریاست سے دوسری ریاست منتقل ہونے سے متعلق ویڈیوز بناتے ہیں ۔ ان کی تفصیلی گفتگو سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

page 3 from 25