Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
سیاحت کی صنعت کاربن اخراج میں اضافے کا باعث؟
12/12/2024 Duration: 07minجسیے جیسے نئے سال اور کرسمس کی تعطیلات کا وقت قریب آرہا ہے بہت سے لوگ گھومنے پھرنے اور سیر و سیاحت کے لئے نکلنے کے ارادے باندھ رہے ہیں لیکن محققین لوگوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ سیاحت کی صنعت سے کاربن کے اخراج میں اضافے کے ساتھ اپنے ان سیاحتی دوروں کی پائیدادری پر غور کریں۔
-
اردو نیوز فلیش:12 دسمبر 2024
12/12/2024 Duration: 03minآسٹریلیا میں بے روزگاری کی شرح مزید کم ہو کر 3.9 فیصد پر آ گئی ہے۔ آسٹریلیا ان اکثریتی ممالک میں شامل ہے جنہوں نے بھاری اکثریت سے غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
-
اردو نیوز فلیش : 10 دسمبر 2024
11/12/2024 Duration: 04minسڈنی میں ایک کار کو نذر آتش کرنے اور اسرائیل مخالف گرافیٹی کے ساتھ توڑ پھوڑ کے بعد پولیس کی گشت میں اضافہ کر دیا گیا اور ماہرین ماحولیات نے ناردرن ٹیریٹری میں گیس فریکنگ کے خلاف وفاقی عدالت میں چیلنج کا آغاز کر دیا۔
-
Spreading colour in STEM - وجود زن سے ۔۔۔۔
11/12/2024 Duration: 06minThe inaugural Women of Colour in STEM Awards took place in Melbourne in December celebrating excellence across 11 categories within the science, technology, engineering and mathematics (STEM) disciplines. - وہ خواتین جو متنوع پس منظر سے تعلق رکھتی ہیں اور سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبے میں نمایان خدمات انجام دے رہی ہیں ان کی صلاحیتوں کو سراہنے کے لئے ویمن آف کلر ان اسٹم ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا میلبرن میں منعقد تقریب میں گیارہ منتخب سائنسی شعبوں میں اہم کردار ادا کرنے والی ایسی خواتین کو ایواڈز دئیے گئے جن کا تعلق مختلف ثقافتی پس منظر سے ہے
-
یورپ کے منفرد اور دلچسپ کھیل ’پارکور‘ کی پاکستان میں بڑھتی مقبولیت
10/12/2024 Duration: 10minہوا میں چھلانگیں لگانا، دیواریں پھلانگنا، رکاوٹیں عبورکرنا اور قلا بازیاں لگانا، خطروں کے اس کھیل کو ’پارکور‘ کہا جاتا ہے جو یورپ کے بعد اب پاکستان میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اس کھیل کو پاکستان میں متعارف ہوئے ابھی چند ہی سال ہوئے ہیں تاہم اس کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
-
Cricket explained: an easy guide so you can enjoy the cricket season in Australia - آسٹریلیا میں کرکٹ سیزن سے لطف اٹھانے کے لئے دیکھیں یہ آسان گائیڈ
10/12/2024 Duration: 08minCricket is immensely popular in Australia, and it has long been part of Australian culture, especially during the summer months. It brings families and communities together during the holidays. Learn the basics of the game and about the different formats, from the traditional Test matches to the fast-paced T20 games. Whether you are already a cricket fanatic, or new to the game, we’ll guide you through the most popular tournaments so you can also get excited and take part in the cricket season in Australia. - کرکٹ آسٹریلیا میں ایک بے حد مقبول کھیل ہے، اور یہ طویل عرصے سے آسٹریلیا کی ثقافت کا حصہ رہا ہے، خاص طور پر موسم گرما کے دوران تعطیلات کے دنوں میں کرکٹ کو اہل خانہ یہاں تک کہ کمیونٹیز بھی مل کر بیٹھنے کا بہانہ سمجھتی ہیں ۔ روایتی ٹیسٹ میچوں سے لے کر تیز رفتار فارمیٹ ٹی 20 گیمز تک کھیل کی بنیادی باتیں اور مختلف فارمیٹس کے بارے میں جانیں۔ چاہے آپ پہلے سے ہی کرکٹ کے دیوانے ہیں، یا اس کھیل کے نئے شائق ہیں، ہم آپ کو مقبول ترین ٹورنامنٹس کے بارے میں رہنمائی دیں گے تاکہ آپ بھی پرجوش ہو کر آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن م
-
اردو نیوز فلیش : 10 دسمبر 2024
10/12/2024 Duration: 03minاپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو ایک جھنڈے تلے متحد ہونا چاہیے,رائل فلائنگ ڈاکٹرز کی خدمات کو وسعت دینے کے لئے حکومت کا سرمایہ کاری کا اعلان .
-
'لوگ کیسے گزارہ کر رہے ہیں؟': طویل مدتی بے روزگاری میں اضافہ
10/12/2024 Duration: 05minآسٹریلین کونسل آف سوشل سروس نے 2024 کے لیے بے روزگاری کےاعداد و شمار کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس میں ملازمت وں کی تلاش کرنے والوں اور انٹری لیول کے دستیاب عہدوں کی تعداد کے درمیان "عدم توازن" کی نشاندہی کی گئی ہے، اور "غلط" سپورٹ سروسز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
-
Is antisemitism in Australia changing? - SBS Examines:کیا آسٹریلیا میں "سام دشمنی" کا تصور بدل رہا ہے؟
09/12/2024 Duration: 07minAntisemitism is nothing new. But experts say the kinds of anti-Jewish incidents and attacks we're seeing now have never happened before in Australia. - دنیا میں سام دشمنی کا تصور نیا نہیں ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جو صورتحال ہم آسٹریلیا میں اب دیکھ رہے ہیں وہ پہلے سامنے نہیں آئی۔
-
نیوز فلیش:09 دسمبر 2024
09/12/2024 Duration: 03minبے روزگار آسٹریلینز سالوں سے انکم سپورٹ پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں، حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت ملنے کی صورت میں اینٹی سیمیٹزم ٹاسک فورس قائم کریں گے
-
Are gambling organisations targeting CALD communities? - SBS Examines: کیا جوئے کی تنظیمیں CALD کمیونٹیز کو ہدف بناتی ہیں؟
08/12/2024 Duration: 07minAustralians lose $32 billion a year to gambling — more per person than any other nation. And it’s affecting diverse communities differently. - آسٹریلین شہری مجموعی طور پر ہر سال جوئے میں 32 بلین ڈالرز سے زیادہ ہار جاتے ہیں جبکہ یہ شرح فی کس کے اعتبار سے دنیا میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ یہ صورتحال مختلف (متنوع پس منظر رکھنے والی ) کمیونٹیز کو مختلف انداز میں متاثر کر رہی ہے
-
پاکستانی کمیونٹی آسٹریلیا میں بھی ہمدردی کے جذبے سے مالامال ہے
06/12/2024 Duration: 04minانڈس اسپتال میلبرن چیپٹر نے میلبرن میں ایک عشائیے کا انعقاد کیا جس کا مقصد انڈس اسپتال کے لئے امدادی رقوم جمع کرنا تھا ۔ تقریب میں شرکت کے لئے ثانیہ سعید پاکستان سے تشریف لائیں جنہوں نے آسٹریلیا میں موجود پاکستانی کمیونٹی کو سراہا۔
-
ہفتہ رفتہ: 06 دسمبر 2024
06/12/2024 Duration: 07minستمبر کی سہ ماہی میں آسٹریلیا کی معیشت میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا، آن لائن دوستیاں نوجوانوں کو استحصال کا شکار کر رہی ہیں ،کینبرا میں فلسطینی سفیر نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی حمایت کرنے پر آسٹریلیا کا خیر مقدم کیا ہے
-
آسٹریلیا نے فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ میں 20 سال پرانا موقف تبدیل کر لیا
05/12/2024 Duration: 04minآسٹریلیا نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد پر اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اپنا قبضہ ختم کرے۔ دو دہائیوں سے زائد عرصے میں یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا نے جنرل اسمبلی میں اس تجویز کی حمایت کی ہے۔
-
اردو نیوز فلیش:05 دسمبر 2024
05/12/2024 Duration: 02minفرانسیسی بائیں بازو کی جماعت نے صدر ایمانوئل میکرون کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز کا کہنا ہے کہ انہیں ریاست کے کرپشن باڈی کے حوالے کرنے کے لیے مبینہ ووٹنگ شرمناک اور مضحکہ خیز ہے۔
-
Record numbers of young people and migrants figure in drowning deaths - ڈوب کر ہلاک ہونے والوں میں تارکینِ وطن کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
04/12/2024 Duration: 04minSummer has arrived and for those out enjoying the sun, so too has the need for extra vigilance about water safety. A Melbourne mother who lost her son to drowning 10 months ago is among those pleading for all to heed the safety message, with new figures showing a record number of victims from migrant backgrounds. - موسم گرما آچکا ہے اور دھوپ سے لطف اندوز ہونے والوں کے لیے بھی پانی میں اضافی احتیاط کی ضرورت ہے۔ میلبورن کی رہائیشی والدہ نے 10 ماہ قبل اپنے بیٹے کو ڈوبنے کے باعث کھو دیا تھا ۔ اب وہ ان لوگوں میں شامل ہیں جو ہر ایک سے محفوظ تیراکی اور اس کے حفاظتی پیغام پر دھیان دینے کی التجا کر رہی ہیں، نئے اعداد و شمار میں پانی کے حادثات میں ہجرت کرکے آنے والے افراد کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہے۔
-
اردو نیوز فلیش:04 دسمبر 2024
04/12/2024 Duration: 04minرپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا کے لوگوں کے لئے انٹری لیول کا کام تلاش کرنا اور بھی مشکل ہو گیا ہے اور آسٹریلین شہریوں کو مارشل لاء کے عارضی اعلان کے بعد جنوبی کوریا میں مظاہروں سے گریز کرنے کی تنبیہ کی ہے۔
-
پاکستان رپورٹ: حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ
04/12/2024 Duration: 10minتحریک انصاف کارکنان کی ہلاکت کے بڑے دعوے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ جبکہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے دھرنے کے دوران فسادات کی تحقیقات کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم کی کاروائی چھٹی بار ملتوی کردی گئی۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس آخری کارڈ موجود ہے لیکن وہ ابھی استعمال نہیں کریں گے۔
-
کرسمس پارٹی کے وہ رویے جن کے باعث آپ ملازمت کھو سکتے ہیں
03/12/2024 Duration: 06minجب دسمبرقریب آرہا ہو تو مشکل ہوتا ہے کہ آپ پارٹی، چھٹیوں اور تقریبات کے بارے میں نہ سوچیں۔ ساتھ ہی دفاتر کی کرسمس پارٹی کا بھی وقت ہوتا ہے۔ لیکن ایسی کرسمس پارٹیز جن میں بے تکلف ماحول میں شراب کی فراوانی ہو وہاں کچھ لوگ اپنی فیصلہ سازی کی قوت کھو دیتے ہیں۔ یہ جاننا اہم ہے کہ دفاتر کی پارٹیز پر بھی دفاتر کے قوانیں لاگو ہوتے ہیں جن کی خلاف ورزی سے آپ کی ملازمت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
-
ڈیفنس فورس اصلاحات: فوجیوں کے جرائم کو سویلین ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا
03/12/2024 Duration: 07minوفاقی حکومت نے حالیہ اورسابق فوجیوں کی خودکشی کے تین سالہ رائل کمیشن پر اپنا باضابطہ جواب جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کی تقریبا تمام سفارشات کو قبول کر لیا گیا ہے اور وزیر دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوج میں جنسی تشدد کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔