Sbs Urdu -

  • Author: Vários
  • Narrator: Vários
  • Publisher: Podcast
  • Duration: 52:53:39
  • More information

Informações:

Synopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodes

  • Rumours, Racism and the Referendum - SBS Examines: افواہیں، نسل پرستی اور ریفرنڈم

    21/10/2024 Duration: 06min

    Misinformation and disinformation were rife during the referendum. The effects are still being felt a year on. - ریفرنڈم کے دوران جھوٹی اور غلط معلومات پھیلی ہوئی تھیں۔ اس کے اثرات ایک سال بعد بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

  • The problem of Australian dual-nationals detained overseas - بیرونِ ملک قید دہُری شہریت والے آسٹریلینز کی رہائی کے لئے حکومتی طریقہ کار پر تنقید ؟

    20/10/2024 Duration: 04min

    SBS understands at least two Australian dual-nationals are imprisoned in Iran. It comes as a Senate inquiry into the wrongful detention of Australians overseas examines whether the federal government is doing enough to assist those detained abroad, and secure their release. Advocates are also calling for the government to improve its capabilities when supporting Australians of dual-nationality, who can be at greater risk of arbitrary arrest or detention. - ایس بی ایس کی معلومات کے مطابق آسٹریلین دوہری شہریت رکھنے والے کم از کم دو افراد ایران میں قید ہیں۔ یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب بیرون ملک مقیم آسٹریلوی باشندوں کی غلط حراست کے بارے میں سینیٹ کی انکوائری اس بات کی جانچ کی کہ آیا وفاقی حکومت بیرون ملک حراست میں لیے گئے افراد کی مدد اور ان کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے کافی اقدامات کر رہی ہے۔بیرونِ ملک قید آسٹریلینز کی رہائی کے لئے مہم چلانے والے گروپس حکومت سے دوہری شہریت کے حامل آسٹریلینز کی حمایت کے لئے اقدامات میں بہتری لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • اسپورٹس رانڈ اپ: آسٹریلین موٹر سائیکل گرینڈ پری 2024 کے رنگا رنگ مقابلے شروع

    18/10/2024 Duration: 05min

    پنرتھ پینتھرز نے ایک بار پھر نیشنل رگبی لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے اور ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط۔

  • نیوز ریپ جمعہ 18 اکتوبر: گرینز کے رہائشی منصوبے پر آسٹریلوی حکومتی کا ردعمل

    18/10/2024 Duration: 06min

    آسٹریلیا میں گرینز پارٹی کے رہائش منصوبے پر حکومتی ردعمل، شمالی علاقہ جات میں چائلڈ کرایمز کی روک تھام کا نئا قانون اور اسرائیل کی جانب سے حماس رہنما اسماعیل سینوار کی ہلاکت کا دعویٰ

  • Australia's 'systemic racism' prompts calls for anti-racism framework - آسٹریلین نظام میں رچی بسی نسل پرستی کےخاتمے کے لئے حکومت سے فوری فریم ورک کا مطالبہ

    18/10/2024 Duration: 04min

    Racism in the workplace, legal system and schools is commonplace and systemic according to a new report. Hundreds of everyday Australians have shared tragic personal statements about race-based bullying and alienation. The Federation of Ethnic Communities' Councils is calling on the government and media to take action. - ایک نئی رپورٹ کے مطابق کام کی جگہ، لیگل سسٹم اور اسکولوں میں نسل پرستی ایک عام سی بات ہے۔ روزانہ سینکڑوں آسٹریلین باشندوں نے نسل پر مبنی دھونس اور نظر انداز کئے جانے کے ا فسوسناک ذاتی بیانات شیئر کیے ہیں۔ فیڈریشن آف ایتھنک کمیونٹیز کونسلز، حکومت اور میڈیا سے فوری درستگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

  • Government says debit card transaction surcharge must stop - حکومت 2026 کےآغاز تک ڈیبٹ کارڈ پر ’ ٹرانزیکشن ۔سرچارج‘ ختم کرنا چاہتی ہے

    17/10/2024 Duration: 04min

    The Australian government is planning to ban surcharges for debit card transactions. Treasurer Jim Chalmers says the government is still waiting for the final review from the Reserve Bank, but is aiming to implement the ban from the beginning of 2026. It's estimated the ban will help Australians save up to $500 million a year, but there have been mixed reactions from businesses - آسٹریلین حکومت ڈیبٹ کارڈ کے لین دین کے لیے سرچارجز پر پابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔خزانچی جم چلمرز کا کہنا ہے کہ گرچہ حکومت ریزرو بینک کے حتمی جائزے کی منتظر ہے لیکن اس کا مقصد 2026 کے آغاز سے پابندی کو نافذ کرنا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس پابندی سے آسٹریلین باشندوں کو سالانہ 500 ملین ڈالر تک کی بچت ہو سکے گی

  • نیوز فلیش 16 اکتوبر 2024:حکومت کا کمپنیوں کو صارفین کو دھوکہ دینے سے روکنے کے لئے نئے اقدامات کا اعلان

    16/10/2024 Duration: 04min

    نئے ایل جی بی ٹی آئی کیو + تحفظ قوانین نیو ساؤتھ ویلز کی پارلیمنٹ سے منظور ہونے کے لئے تیار ہیں اور ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ایک (Essential worker) ضروری کارکن کے طور پر سستی رہائش تلاش کرنا کتنا مشکل ہے۔

  • گینگ وار کے شکار لیاری میں امن ، نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں عروج پر

    16/10/2024 Duration: 10min

    لیاری، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جنوب مغربی حصے میں موجود وہ علاقہ ہے جس کا نام سنتے ہی لوگ سہم جاتے تھے، گولیوں کی تڑتڑاہ ، بم دھماکوں کی وحشت ناک آوازیں ، گینگ وار کی آپسی لڑائی اور منشیات کی فروخت کیلیے علاقوں پر قبضے کرنے کی جنگ، اہلیانِ لیاری نے ان بدترین حالات کا انتہائی مشکل اور بے شمار قربانیاں دے کرسامنا کیا لیکن اب یہاں حالات بدلنا شروع ہوگئے ہیں، گولیوں کی آواز کے بجائے یہاں میوسیقی سنائی دیتی ہے، گینگ وارز کی لڑائی ختم ہوئی تو کمیونٹی سینٹرز آباد ہونے لگے، منشیات فروشوں سے جان چھڑانے کے بعد اہلیانِ لیاری اب اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلیے کوشاں نظر آتے ہیں۔

  • پاکستان رپورٹ: پاکستان کے دارلحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس شروع

    16/10/2024 Duration: 08min

    وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ حکومت 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ایک بار پھر متحرک ہو گئی۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبعی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ لاہور میں نجی کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے پر طلبہ کا احتجاج لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی پھیل گیا ہے۔

  • Year 12 exam pressure greater for refugees - مہاجر طلبا پر ایچ ایس سی امتحانات کا دباؤ ذیادہ ہے

    15/10/2024 Duration: 05min

    As the Year 12 final exams get underway across the country, the pressure is on for all students to perform well. But, as advocacy groups explains, the challenge is greater for refugee teenagers, who are already grappling with a new life and a new language. - ملک بھر میں ھائی اسکول یا ائیر 12 کے فائنل امتحانات جاری ہیں، تمام طلباء پر اچھی کارکردگی دکھانے کا دباؤ ہے۔ لیکن پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والے گروپس کا کہنا ہے کہ نوعمر پناہ گزینوں کے لیے یہ دباؤ اور زیادہ ہے، کیونکہ وہ پہلے ہی ایک نئی زندگی اور نئی زبان سے نمٹ رہے ہیں

  • کس طرح کے دفتری ساتھیوں کو لوگ پسند یا نا پسند کرتے ہیں اور کیوں؟

    15/10/2024 Duration: 03min

    ایک نئے سروے کے مطابق، آسٹریلیائی تقریبا ایک تہائی کارکنوں نے کہا کہ وہ کام کے بعد کسی دفتری ساتھی کے ساتھ ملنے جلنے کے بجائے ڈینٹسٹ کے پاس جانے کو ذیادہ ترجیح دیں گے۔گندے رہنے والے بدبو دار دفتری ساتھی۔ غیبتیں کرنے والے ورک کولیگ، اور غصہ دلانے والے باس سب سئ ذیادہ غیر پسندیدہ دفتری ساتھی ہیں۔

  • Young and senior Australians dazzle in a psychological stage thriller "Pali Hill ki Ek Raat" - اداکار تھیٹر گروپ کے دس سالہ جشن پر اسٹیج ڈرامہ ’پالی ہل کی ایک رات ’ قرات العین حیدر کا نفسیاتی تھرلر

    15/10/2024 Duration: 08min

    The stage drama "Pali Hill Ki Ek Raat" highlights the local talent of both young and senior artists in Sydney. Founder of Adakar Theter group and director of the stage play Saba Zaidi Abidi and actress Aparna Tajoriwala share their insights about the play. - "پالی ہل کی ایک رات" اپنی الگ دنیا میں پناۃ لینے والی دو پارسی عورتوں کی کہانی پر مبنی ایسا دلچسپ کھیل ہے جہاں ان خواتین کی خیالی دنیا میں ایک نوجوان جوڑے کی آمد ہلچل مچا دیتی ہے۔یہ کہنا ہے ڈرامے کی ہدایتکارہ صبا زیدی عابدی اور فنکارہ اپرنا تجوری والا کا۔ جانئے سڈنی کے نوجوان اور سینئیر فنکار مل کر کس طرح اداکار تھیٹر گروپ کے دس سالہ جشن پر پیش کئے جانے والے اس ڈرامے میں رنگ بھر رہے ہیں۔

  • نیوز فلیش 15 اکتوبر 2024: گائی بارنیٹ نے تسمانیہ کی لبرل پارٹی کے نائب پریمئیر کا حلدف اٹھا لیا

    15/10/2024 Duration: 04min

    جاب سیکر پیمنٹ اب اوسط اجرت کا صرف 20 فیصد ہے اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک بار پھر بھارت پر ان کی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

  • Understanding vaccination rules for children in Australia - آسٹریلیا میں بچوں کے لیے ویکسینیشن کے قوانین کو سمجھیں

    15/10/2024 Duration: 08min

    Did you know that one in five children is at risk of dying from a disease that is now preventable through vaccination? Australia’s vaccination program helps to prevent severe outcomes from many childhood infections. To access family support payments—and in some states, childcare services—your child must be fully immunised according to the national schedule. - کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر پانچ میں سے ایک بچے کو ایسی بیماری سے موت کا خطرہ ہے جو اب ویکسینیشن کے ذریعے روکا جا سکتا ہے؟ آسٹریلیا کا ویکسینیشن پروگرام بچپن کے بہت سے انفیکشنز کے سنگین نتائج کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔ فیملی سپورٹ کی ادائیگیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے — اور کچھ ریاستوں میں، بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات — آپ کے بچے کو قومی نظام الاوقات کے مطابق مکمل طور پر حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں۔

  • Youth raise their voices in Parliament - for the fourth year in a row - بچوں اور نوجوانوں کے خطوط کی آسٹریلین پارلیمان میں بازگشت

    14/10/2024 Duration: 04min

    This week, MPs and senators have read letters in Parliament from their youngest constituents, as part of a campaign to raise the voices of children in politics. More than 500 young people wrote in to their local M-Ps - with plenty to say. - اس ہفتے، اراکین پارلیمنٹ اور سینیٹرز نے پارلیمان تک بچوں کی آواز پہنچانے کی مہم کے حصے کے طور پر، اپنے کم عمر ترین حلقوں کے خطوط پارلیمنٹ میں پڑھے۔

  • سوشل میڈیا کا استعمال ، لیکن کس عمر کے بچے ’’چھوٹے‘‘ ہیں؟

    14/10/2024 Duration: 07min

    سوشل میڈیا کے استعمال پر عمر کی پابندیوں کو قانون سازی کے احاطے میں لانے والے پہلے ممالک میں سے ایک بننے کے لیے آسٹریلیا میں سماجی و سیاسی دباو وقت کے ساتھ بڑھ رہا ہے سڈنی میں ایک سربراہی اجلاس میں، سیاست دان، ماہرین تعلیم، اور نوعمر صارفین نے، آمنے سامنے... جدید ڈیجیٹل اسپیس کے اثرات پر تبادلہ کیا ہے۔

  • نیوز فلیش 14 اکتوبر 2024: سپر مارکیٹوں میں پائے جانے والے چھوٹے بچوں کا کھانا غذائیت کی ضروریات سے کم ہے

    14/10/2024 Duration: 03min

    وفاقی حکومت انڈیجنس امور کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر کام کر رہی ہے، سپر مارکیٹوں میں پائے جانے والے شیر خوار اور چھوٹے بچوں کا کھانا غذائیت کی ضروریات سے کم ہے۔ برڈ فلو کے مہلک قسم کی متوقع آمد کے لیے آسٹریلیا کو تیار کرنے کے لیے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • 50 سال سے بڑی عمر کے افراد اپنی ہڈیوں کا خیال رکھیں!

    11/10/2024 Duration: 05min

    ایک نئی رپورٹ کے بعد پتہ چلا ہے کہ 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تین میں سے دو آسٹریلین شہری ہڈیوں کی خراب صحت کا شکار ہیں۔ ہیلتھی بونز آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں ہڈیوں کی کثافت کی بیماریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور صحت کے نظام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے درمیان روابط پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

  • Seven of Australia’s top car brands are collecting and on-selling driver data, a Choice investigation finds - آسٹریلیا میں سات بڑی کار بنانے والی کمپنیاں ڈرائیوروں کی معلومات فروخت کررہی ہیں

    11/10/2024 Duration: 05min

    Consumer group Choice has raised concerns about how car companies are using data collected from inside people's vehicles. It found several manufacturers are passing on sensitive data like voice recordings, in many cases, without the knowledge of car owners. - صارفین کی تنظیم چوائس نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کار کمپنیاں لوگوں کی گاڑیوں سے جمع کردہ ڈیٹا کا استعمال کیسے کر رہی ہیں۔چوائیس کی رپورٹ کے مطابق کار مینوفیکچررز ڈرائیورز سے حاصل کردہ حساس ڈیٹا جن میں آواز کی ریکارڈنگ تک شامل ہے اکثر کار مالکان کے علم میں لائے بغیر منتقل کر رہے ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ جمعہ 11 اکتوبر 2024: لبنان سے حکومت کے زیر اہتمام پروازیں ختم ہو رہی ہیں

    11/10/2024 Duration: 06min

    نیو ساؤتھ ویلز میں گھریلو تشدد کے سنگین مجرموں کو آج سے ٹخنے مانیٹر پہننے کی ضرورت ہوگی۔ فاطمہ پیمان نے اپنی سیاسی جماعت کے نام پر تنقید مسترد کر دی ہے مزید خبریں سنئیے ہفتہ رفتہ میں

page 10 from 25