Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
نیوز فلیش 10 اکتوبر 2024: رچرڈ مارلس کی ایک سینئر سٹافر نے ان پر نامنسب رویے کے الزامات لگائے ہیں
10/10/2024 Duration: 03minجو بائیڈن نے کئی ہفتوں میں پہلی بار بنجمن نیتن یاہو سے بات چیت کی ہے اور ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر روس کے ڈھائی سال سے زائد عرصے سے جاری حملے کو اگلے سال کے آخر میں ختم کرنے کا موقع موجود ہے۔
-
نیوز فلیش 09 اکتوبر 2024: سینیٹر فاطمہ پیمیان نے پارٹی چھوڑنے کے بعد 'وائسز آسٹریلیا ' پارٹی بنا لی
09/10/2024 Duration: 04minاس بات پر بحث ہے کہ آیا این بی این کو عوامی ملکیت میں رہنا چاہئے اور اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی حملوں میں حزب اللہ کے دو ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔
-
وکٹوریہ پولیس پر اب بھی مشتبہ افراد کو روکنے کے لئے نسلی پروفائلنگ کا استعمال کرنے کا الزام
09/10/2024 Duration: 05minنسل پرستی کے خلاف کام کرنے والے ایک گروپ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق وکٹوریہ کی پولیس فورس میں نسلی پروفائلنگ اب بھی جاری ہے۔ معلومات کی آزادی کے قوانین کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے چار سال کی پولیس رپورٹس کو جمع کیا ہے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ کس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
-
The Pinnacle Whisper: نو سالہ عیشال سلطان نے خاموش اداکاری سے دل جیت لیے
08/10/2024 Duration: 03minمیلبرن کے خوبصورت سیاحتی اسپاٹ کے پس منظر میں فلمائی گئی شارٹ فلم "The Pinnacle Whisper" میں چوتھی جماعت کی طالبہ عیشال سلطان نے ایک ایسی بچی کا کردار ادا کیا ہے جو اچانک بولنے کی صلاحیت کھو دیتی ہے۔ صرف چہرے کے تاثرات سے خوبصورت کردار نگاری کے باعث عیشال کو فلم دیکھنے والوں نے دل کھول کر سراہا ہے۔
-
Living in limbo - SBS Examines:حالت بے یقینی میں
08/10/2024 Duration: 04minThousands of asylum seekers are still caught up in the government's now-abolished fast-track visa system, most have waited over a decade for permanency. - ہزاروں پناہ کے متلاشی اب بھی حکومت کے ختم کیے گئے فاسٹ ٹریک ویزا سسٹم میں پھنسے ہوئے ہیں، یاد رہے ان میں سے بیشتر ایک دہائی سے آسٹریلیا میں مستقل رہائش کی امید لئے بیٹھے ہیں۔
-
نیوز فلیش 07 اکتوبر 2024: آسٹریلیا کے سیاسی رہنماؤں نے آب و ہوا کی تبدیلی سے پیدا ہونے والے سلامتی کے خطرات کے بارے میں متنبہ کیا
08/10/2024 Duration: 03minنیو ساؤتھ ویلز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک نیا ہدف اور وفاقی حکومت کو امیگریشن حراستی نظام پر ایک نئے قانونی چیلنج کا سامنا ہے۔
-
The impacts of First Nations tourism - اولین اقوام کی سیاحت کے اثرات
08/10/2024 Duration: 09minAre you seeking a truly impactful Australian travel experience? Whether you’re seeking wilderness, food, art or luxury, there are plenty of First Nations tourism adventure that you can explore, led by someone with 65,000 years of connection to this land. Not only will you deepen your experience, but you’ll help drive cultural and economic opportunities for First Nations communities. - کیا آپ واقعی آسٹریلیا کا سفر اس انداز میں کرنا چاہتے ہیں جو اثر انگیز ہو؟ چاہے آپ جنگل، خوراک، فنون لطیفہ یا پر سکون آرام دہ ماحول کی تلاش کر رہے ہوں، یہاں اولین اقوام کے سیاحتی ایڈونچرز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے ، جسے آپ اس سرزمین سے 65,000 سال کا تعلق رکھنے والے کسی مقامی(اولین قوم کے) شخص کی قیادت میں دریافت کر سکتے ہیں۔ یہ سیاحت نہ صرف آپ کے سفری تجربے کو دلچسپ بنائے گی بلکہ، بلکہ آپ فرسٹ نیشنز کمیونٹیز کے لیے ثقافتی اور اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں گے۔
-
نیوز فلیش 07 اکتوبر 2024: اسرائیل پر حماس حملے کو ایک سال مکمل
07/10/2024 Duration: 03minپچھلے اڑتالیس گھنٹوں میں 900 سے زائد آسٹریلین شہریوں کا لبنان سے انخلاء ,وکٹورین فارمرز برڈ فلو کی نئی قسم کے ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں
-
How is democracy perceived around the world? - SBS Examines:دنیا بھر میں لوگ جمہورت کو کیسے سمجھتے ہیں؟
04/10/2024 Duration: 06minDemocracy in practice isn't black and white. - جمہوریت ایک طرز عمل ہے جو محض سیاہ و سفید اعمال پر مشتمل نہیں ہو سکتا۔
-
ہفتہ رفتہ 04 اکتوبر 2024:فائر فائٹرز موسم گرما میں جنگلات کی آگ سے نمٹنے کے لئے تیار
04/10/2024 Duration: 05minعالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیل کی جارحیت کے دوران طبی عملے کے کم از کم 28 ارکان ہلاک ہوچکے ہیں۔ کوئینز لینڈ کے اپوزیشن لیڈر ڈیوڈ کریسافولی نے عہد کیا کہ اگر وہ نوجوانوں کے جرائم سے نمٹ نہیں سکتے تو مستعفی ہو جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے آسٹریلیا کا پہلا خصوصی ایلچی مقرر کیا ہے۔
-
Have you noticed your favourite product shrinking? You're not imagining things - کیا آپ نے محسوس کیا ہے کہ غیر تبدیل شدہ پیکنگ میں موجود اشیا کی کم مقدار خرید رہے ہیں؟
04/10/2024 Duration: 05minSupermarkets have been put on notice over a practice known as 'shrinkflation', which is a practice that is rife in the industry and is when a product is downsized but the price remains the same or even increases. To combat the tactic - the government is now seeking to strengthen unit pricing codes, making price and volume labels more readable, prominent and comparable, and introduce new penalties for those supermarkets - doing the wrong thing. - آسٹریلین سپر مارکیٹوں کو ایک ایسے عمل پر نوٹس دیا گیا ہے جس کو 'شرینک ۔ فلیشن' (Shrinkflation) کہا جاتا ہے، جو ایک ایسا عمل ہے جو عام رحجان بن رہا ہے یہ وہ نفسیاتی حربہ ہے جو سپر مارکیٹس عرصے سے استعمال کر رہی ہیں۔ یعنی دیکھنے میں آپ وہی پیکنگ میں بند اشیا خرید رہے ہیں جو آپ روزمرہ خریداری میں خریدتے ہیں مگر اس کے اندر موجود مصنوعات کی مقدار کو کم کیا جاتا جبکہ قیمت یا تو وہی رہتی ہے یا بڑھ جاتی ہے۔ اس حربے کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اب یونٹ کی قیمتوں کے کوڈز کو مضبوط بنانے، قیمت اور حجم کے لیبلز کو زیادہ پڑھنے کے قابل،بنانے کا لازمی قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے، اور
-
اسپورٹس رانڈ اپ: دورہ آسٹریلیا سے قبل بابراعظم نے وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی
04/10/2024 Duration: 08minانگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے اور پاکستان کبڈی ٹیم آئندہ ماہ آسٹریلیا میں منعقدہ سرکل اسٹائل ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔
-
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو بیماریوں پر قابو پانے کے لئے ایک مرکز کی ضرورت ہے
03/10/2024 Duration: 08minصحت عامہ کے ماہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ بیماریوں پر قابو پانے کے لیے ایک مستقل مرکز قائم کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم اگلی وبائی بیماری کے لیے تیار ہیں۔ اگرچہ آسٹریلیا میں وبائی امراض سے نمٹنے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کی حتمی رپورٹ میں تاخیر ہوئی ہے ، لیکن صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے کہ روک تھام کی مربوط کوششوں سے آسٹریلوی شہری محفوظ رہ سکیں۔
-
نیوز فلیش 03 اکتوبر 2024: اسرائیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں اس کے آٹھ فوجی ہلاک ہوئے ہیں
03/10/2024 Duration: 03minسابق لیبر سینیٹر فاطمہ پیمن چند ہفتوں میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کے لئے تیار اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔
-
ایران کے میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں لاکھوں افراد پناہ لے رہے ہیں
02/10/2024 Duration: 07minایران نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ، حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور دیگر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر تقریبا 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں دو اسرائیلی معمولی زخمی ہوئے تھے اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے جوابی کارروائی کا وعدہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسا نہ کرے۔
-
نیوز فلیش02 اکتوبر 2024: اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایران کو میزائل حملے کی قیمت ادا کرنے کا عہد
02/10/2024 Duration: 03minلبنان میں موجود آسٹریلوی شہریوں سے ایک بار پھر ملک چھوڑنے کی اپیل اور نائب صدر کے امیدوار جے ڈی وینس اور ٹم والز امریکی انتخابی مہم کے پہلے اور واحد مباحثے میں آمنے سامنے۔
-
First humanitarian visas issued to Palestinian families - غزہ بحران کے ایک سال بعد پہلے فلسطینی خاندان کو آسٹریلین ویزہ جاری
02/10/2024 Duration: 04minHome Affairs Minister Tony Burke has issued the first humanitarian visas to a small number of Palestinian families in Australia. After almost a year of pushing for a humanitarian pathway, community advocates have welcomed the move. But they are calling for a clear visa pathway for all those who have arrived in Australia. - وزیر داخلہ ٹونی برک نے آسٹریلیا میں فلسطینی خاندانوں کی ایک قلیل تعداد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر پہلا ویزا جاری کیا ہے۔انسانی ہمدردی پر آواز اٹھانے والوں نے غزہ جنگ کے تقریباً ایک سال اٹھائے گئے اس حکومتی قدم کا خیرمقدم کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی متاثرین کے لئے واضح ویزا پاتھ وے کا مطالبہ کیا جا رہاہے۔
-
ورلڈ کلچر فیسٹیول پاکستان ، 40 ممالک کی ثقافت ایک چھت تلے سمٹ آئی
02/10/2024 Duration: 11minکہیں میوزک ، تو کہیں تھیٹر ، ایک جانب ڈانس پرفارمنس تو دوسری جانب ڈرامہ پلے، یہ مناظر ہیں کراچی آرٹس کونسل میں شروع ہونے والے 35 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے جہاں 40 ممالک کے فنکار اپنی ثقافت کے رنگ بکھیر رہے ہیں۔ علاقائی کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے آنے والے فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز سے دیکھنے والوں پر سما باندھ دیا ہے۔ ڈھول کی تھاپ پر رقص، مزاحیہ جملوں پر بے اختیار قہقہے، سریلی آواز کا سحر اور تھیٹر پلے کی کہانی میں ڈوب جانا، یہ سب اور ایسے کئی خوبصورت لمحات ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کراچی آرٹس کونسل کے مختلف ہالز میں قید ہو رہے ہیں۔
-
First homebuyer’s guide: Getting a home loan in Australia - فرسٹ ہوم بائیرز کے لئے گائیڈ:آسٹریلیا میں گھر کے لئے قرض کا حصول
01/10/2024 Duration: 08minFor first-time borrowers, the home loan application process can feel overwhelming. Learn the basics around interest rates, the application process and government support you may be eligible for in Australia. - پہلی بار قرض لینے والوں کے لیے، ہوم لون کی درخواست کا عمل بہت جذباتی کرنے والا بھی ہوسکتا ہے اور تھکا دینے والا بھی۔ شرح سود، درخواست کے عمل اور حکومتی تعاون کے بارے میں بنیادی باتیں خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں جانیں جس کے لیے آپ آسٹریلیا میں اہل ہو سکتے ہیں۔
-
اسرائیل نے لبنان میں سرحد پار آپریشن شروع کر دیا
01/10/2024 Duration: 05minاسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے محدود زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ فضائی حملوں کی مدد سے یہ کارروائیاں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہیں۔