Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
موسیقی روح کی غذا ۔ سڈنی میں "سُر سمراٹ " کا میلہ عروج پر
21/05/2024 Duration: 05minآسٹریلیا کے شہر سڈنی میں "سُر سمراٹ " کا میلہ لگنے جارہا ہے جہاں ایشیاء پیسیکف خطے سے نئے اور ابھرتے گلوگار جلوہ کر ہوں گے۔
-
نیوز فلیش 21 مئی 2024: حکومت کی نیو کیلیڈونیا میں پھنسے آسٹریلینز کے انخلا کی پروازوں کی تصدیق
21/05/2024 Duration: 02minامریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وارنٹ گرفتاری پر عالمی فوجداری عدالت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور جولین اسانج کے اہل خانہ اور حامیوں کا لندن مائی کورٹ کے فیصلے پر جشن۔
-
Baby blues or postnatal depression? How to help yourself and your partner - بیبی بلیوز یا بعد از پیدائش ڈپریشن؟ اپنی اور اپنے ساتھی کی مدد کیسے کریں؟
21/05/2024 Duration: 09minAre you an expectant or new parent? You or your partner may experience the so-called ‘baby blues’ when your baby is born. But unpleasant symptoms are mild and temporary. Postnatal depression is different and can affect both parents. Knowing the difference and how to access support for yourself or your partner is crucial for your family’s wellbeing. - کیا آپ حاملہ ہیں یا نئے والدین؟ جب آپ کا بچہ پیدا ہوتا ہے تو آپ یا آپ کا ساتھی 'بیبی بلوز' کا تجربہ کر سکتا ہے۔ لیکن یہ ناخوشگوار علامات ہلکی اور عارضی ہوتی ہیں۔ بعد از پیدائش ڈپریشن مختلف ہے اور دونوں والدین کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ فرق جاننا اور اپنے یا اپنے ساتھی کے لیے مدد تک رسائی حاصل کرنا آپ کے خاندان کی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہے۔
-
عامر کیانی وکٹوریہ پولیس کے ایک افسر ہیں ۔ آپ بھی بن سکتے ہیں
20/05/2024 Duration: 04minآسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کی حکومت یہاں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی کثیر الثقافتی آبادی کی امن و امان کی خاطر پولیس فورس میں ایک وسیع بھرتی پروگرام کا آغاز کر چکی ہے، جس کے تحت یہاں بسنے والے مختلف پس منظر سے وابستہ شہریوں کے لیے نئے کیریئر کے دروازے کھل گئے ہیں۔
-
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے
20/05/2024 Duration: 03minایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار صدر، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ ہیلی کاپٹر ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں برفیلے موسم میں ایک پہاڑی چوٹی پر گر کر تباہ ہو گیا اور مکمل طور پر جل گیا ہے۔
-
نیوز فلیش 20مئی : بجٹ مراعات کا دفاع، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ اوربچوں پر سوشل میڈیا کی پابندی
20/05/2024 Duration: 03minوفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ مراعات کا دفاع، اپوزیشن کا حکومت پر مائیگریشن کی سطح کو کم کرنے کے لیے دباو، ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ، نیو کیلیڈونیا میں فسادات کے بعد پھنسے ہوئے آسٹریلوی باشندوں کو نکالنے کا اعلان اور نیوساوتھ ویلز میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
-
کرکٹ آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے سٹیڈیم میں پاکستان فین زونز بنانے کا اعلان
17/05/2024 Duration: 03minاسٹیڈیم میں نماز کی جگہ اور حلال کھانے کے پاس ایک اسٹینڈ کو پاکستان فینز زون کا درجہ دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین چھ وائیٹ بال میچز پر مشتمل سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی۔ سیریز کے دوران چھ مختلف وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
ہفتہ رفتہ:17 مئی 2024، حکومت کی جانب سے بجٹ کا دفاع
17/05/2024 Duration: 05minجم چالمر نے بجٹ ریلیف پیکج تمام گھروں کے لئے پیش کرنے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے ، سینٹر کی جانب سے اپنی ہی حکومت پر تنقید سینٹ کی سرزنش، حزب اختلاف کے مطابق ہجرت میں کمی ہاوسنگ بحران میں بہتری کے لئے ضروری ہے مزید خبریں سنئیے ہفتہ رفتہ میں
-
موم سے فن پارے تخلیق کرنے والی مصورہ :ملئیے وقعیہ عقیل سے
17/05/2024 Duration: 12minپاکستانی نژاد وقعیہ عقیل ایک ایسی مصورہ ہیں جنہوں نے اپنا فن کسی سے سیکھا نہیں ہے ۔ رنگوں کو کینوس پر مختلف انداز میں بکھیرنے والی مصورہ کی ایس بی ایس اردو سے گفتگو سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں
-
نیوز فلیش 16 مئی 2024: آن لائن نسخے فراہم کرنے والا میڈی سیکیور ڈیٹا کی چوری کا شکار
16/05/2024 Duration: 01minاپریل میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 4.1 فیصد ہو گئی ہے، جو مارچ کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے اور لیبر پارٹی نے سینیٹ میں اتحادی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں "دریا سے سمندر تک فلسطین آزاد ہوگا" کے استعمال کی مذمت کی ہے۔
-
Government Senator breaks ranks to accuse Israel of genocide - اسرائیل نسل کشی کا مرتکب ہے: سینٹر فاطمہ پیمان کی اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید
16/05/2024 Duration: 05minLabor senator Fatima Payman has broken ranks to accuse Israel of conducting a genocide in Gaza, calling for the Prime Minister to sanction the Israeli government. In a thinly-veiled criticism of her party leader, Prime Minister Anthony Albanese, Senator Payman has criticised Australian leaders for what she calls performative gestures. - لیبر پارٹی کی سینیٹر فاطمہ پیمان نے اسرائیل کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم اور اپنی ہی سیاسی جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے. وہ پہلی لیبر پارلیمنٹیرین ہیں جنہوں نے غزہ میں ہونے والی جنگ اور اسرائیلی کاروئیوں کو نسل کشی قرار دیاہے۔
-
مطالبات مان لئے گئے :پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں گذشتہ کچھ روز سے جاری مظاہرے ختم
15/05/2024 Duration: 10minوزیراعظم پاکستان کی جانب سے 23 ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی، بجلی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے نوٹفیکیشن کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی احتجاج ختم حالات معمول پر آگئے۔
-
Budget addresses areas 'crucial to Australia's multicultural future' but detail needed - آسٹریلیا کے $9.3 بلین ڈالرز سرپلس والے وفاقی بجٹ میں آپ کے لیے کیا ہے؟
15/05/2024 Duration: 07minMigrant and refugee communities have welcomed initiatives in the federal budget, but say more detail is needed on tailored strategies to reach members of the community. The measures targeting First Nations communities have also been applauded, but advocates say there is more work to be done. - آسٹریلیا میں بسنے والی تارکین وطن اور پناہ گزین برادریوں نے یہاں کے وفاقی بجٹ میں تازہ اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ اب بھی مزید بہتر اور موزوں حکمت عملیوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح یہاں کے روایتی فرسٹ نیشن کمیونیٹیز نے بھی وفاقی بجٹ سے متعلق بعض اقدامات کو سراہا ہے۔
-
پاکستان کی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار
15/05/2024 Duration: 10minفارمولا ون کار ریس کا شمار دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں ہوتا ہے اور اس کے چاہنے والے بھی پوری دنیا میں موجود ہیں تاہم پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں فارمولا ون کار ریس میں حصہ لینے والا کوئی ماہر ڈرائیور تو موجود نہیں لیکن کچھ پاکستانی طلبہ نے ایک ایسی ہائبرڈ فارمولا کار بنائی ہے جس کے چرچے دور دور تک سنے جا رہے ہیں۔
-
نیوز فلیش:15 مئی 2024: وفاقی بجٹ گذشتہ شب پیش کر دیا گیا اپوزیشن کی کڑی تنقید
15/05/2024 Duration: 03minفلاح و بہبود اور طلباء کے حامیوں نے بجت مٰن ضروریات زندگی لاگت سے متعلق اقدامات میں نمایاں فرق کی طرف اشارہ کیا۔ اپوزیشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کے بجٹ کے اخراجات مہنگائی کو ہوا دیں گے۔ وفاقی حکومت ہاؤسنگ میں چھ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی۔
-
Spectacular Aurora Australis lights up parts of southern Australia - اورورا شعاوں کا دلکش نظارہ اس مرتبہ اتنا شاندار اور وسیع کیسے؟
14/05/2024 Duration: 08minA massive solar storm has created rare and spectacular auroras around the world. Communities as far north as Queensland saw southern lights often only seen in Tasmania and people across Florida and Alabama also got a rare glimpse of northern lights. - خلا میں ایک خاصے طاقتور شمسی طوفان نے گزشتہ روز دنیا بھر کے مختلف خطوں میں آسمان پر رنگ برنگی روشنیوں کا جال بچھا ڈالا تاہم بیشتر لوگ اس عمل سے متعلق زیادہ معلومات نہیں جانتے۔ یہ زمین کے باسیوں کے لیے گزشتہ قریب دو دہائیوں میں سب سے بڑا شمسی طوفان تھا جس کی گہماگہمی دیکھ کر بہت سے لوگ حیران تھے۔
-
What were the Australian Wars and why is history not acknowledged? - آسٹریلین جنگیں کیا ہیں اور تاریخ انہیں کیوں تسلیم نہیں کرتی؟
14/05/2024 Duration: 11minThe Frontier Wars is a term often used to describe the more than 100 years of violent conflicts between colonial settlers and the Indigenous peoples that occurred during the British settlement of Australia. Even though Australia honours its involvement in wars fought overseas, it is yet to acknowledge the struggle that made it the country it is today. - فرنٹیئر وارز ایک اصطلاح ہے جو اکثر نوآبادیاتی آباد کاروں اور انڈیجنس افراد کے درمیان 100 سال سے زیادہ پرتشدد ان تنازعات کو بیان کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جو آسٹریلیا میں برطانوی آباد کاری کے دوران پیش آئے تھے۔ اگرچہ آسٹریلیا بیرون ملک لڑی جانے والی جنگوں میں اپنی شمولیت کا احترام کرتا ہے، لیکن اس نے ابھی تک اس جدوجہد کو تسلیم نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے یہ آج یہ ملک اپنی موجودہ شکل میں موجود ہے۔
-
نیوز فلیش 14 مئی 2024: آسٹریلین فوجیوں کے افغانستان میں جنگی جرائم کے متعلق خفیہ فوجی دستاویزات لیک کرنے والے ڈیوڈ میک برائیڈ کو سزا
14/05/2024 Duration: 02minخزانچی جم چلمرز کا کہنا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں تمام آسٹریلین شہریوں کے لیے ٹیکس میں کٹوتی کی جائے گی۔ نیو ساؤتھ ویلز کے پریمئیر کا کہنا ہے کہ گھریلو تشدد کے مجرموں پر یہ ثابت کرنے کی ذمہ داری عائد کی جائے گی کہ انہیں ضمانت کیوں دی جائے۔ مزید سنیے اس نیوز پوڈکاسٹ میں۔
-
حکومت کا بین الاقوامی طالب علموں کی تعداد کو محدود کرنے کا منصوبہ
14/05/2024 Duration: 06minآسٹریلیا میں تارکین وطن کے اعداد و شمار پر بحث اس وقت زور پکڑ گئی جب وفاقی حکومت نے انکشاف کیا کہ وہ ایسے قوانین پر غور کر رہی ہے جو بین الاقوامی طالب علموں کے اندراج کی حد مقرر کریں گے۔مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
نیوز فلیش:13 مئی 2024:لیبر جماعت کے مطابق شرح سود میں اضافہ ریزرو بینک کا فیصلہ ہوگا
13/05/2024 Duration: 03minاسرائیل پر 7 اکتوبر حماس حملے کے بعد اسرائیلی جوابی کاروائیوں میں اب تک پینتیس ہزار افرااد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ حکومت جامعات کے لئے بین الاقوامی طلباء کے داخلے کے لئے حد مقرر کرے گی ۔ مزید تفصیل کے لئے سنئیے اردو خبریں