Synopsis
Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -
Episodes
-
پاکستان رپورٹ: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس کی سماعت
03/07/2024 Duration: 11minسنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست کی سماعت۔ عمران خان نے پارٹی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ملاقات کے لیے طلب کر لیا۔ رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا 6 جولائی کو نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کرنے کا اعلان اور لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون جج چیف جسٹس کے عہدے پر فائز۔
-
The July 1 changes looking to offer cost of living relief to Australians - یکم جولائی سے ملنے والی سرکاری مراعات کس طرح آسٹریلینز پر مہنگائی کے اثرات میں کمی کریں گی
03/07/2024 Duration: 04minThe first of July marks the start of the new financial year, and with it a range of new measures come into affect. The changes will affect issues as diverse as energy bills, live music venues - and where you can buy a vape. - جولائی سے نئے مالی سال کا آغاز ہوتا ہے، اور اس کے ساتھ ہی کئی حکومتی اعلان شدہ وعدوں پر عملدرآمد شروع ہورہا ہے۔ان تبدیلیوں میں توانائی کے بل میں کمی ، ٹیکس میں کمی اور کم ازکم اجرت میں اضافہ شامل ہے۔
-
Why are Indigenous protocols important for all Australians? - انڈیجنس پروٹوکول تمام آسٹریلین شہریوں کےلئے کیوں اہم ہیں؟
02/07/2024 Duration: 08minObserving the cultural protocols of Aboriginal and Torres Strait Islander peoples is an important step towards understanding and respecting the First Australians and the land we all live on. - انڈیجنس اور ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈرز کے ثقافتی پروٹوکول کا مشاہدہ اولین آسٹریلوی باشندوں اور اس سرزمین کو سمجھنے اور اس کا احترام کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے جس پر ہم سب رہتے ہیں۔
-
Enthralling fusion of ghazal, music, and sufi dance - غزل، موسیقی اور صوفی رقص کا دلکش امتزاج
02/07/2024 Duration: 09minGhazal, a renowned genre of Urdu poetry, captivates poetry enthusiasts across the subcontinent. A fusion of Ghazal, music, and Sufi dance promises to enthrall the audience, offering a unique and captivating dimension to the traditional Ghazal concert. - غزل، اردو شاعری کی مشہور صنف جو پورے برصغیر کے شائقین کو مسحور کرتی ہے۔ سڈنی میں مقامی فنکاروں کا غزل کنسرٹ غزل، موسیقی اور صوفی رقص کے امتزاج کے ساتھ روایتی غزل کنسرٹ کو ایک منفرد اور دلکش جہت فراہم کر رہا ہے
-
کیا اسانج کی رہائی سے آزادی صحافت کو لاحق خطرہ ٹل گیا؟
01/07/2024 Duration: 05minاگرچہ وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو سالوں کی قیدوبند کے بعد آزادی مل گئی ہے تاہم سیاسی اور سکیورٹی امور بابت آزادی صحافت کو لاحق خدشات بدستور موجود ہیں۔
-
نیوز فلیش 01 جولائی 2024: آسٹریلیا کی نئی گورنر جنرل نے حلف اٹھا لیا
01/07/2024 Duration: 03minفاطمہ پیمان کی لیبر کاکس سے معطلی ، مختلف حلقوں کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید حکومت کی بین الاقوامی تعلیم کے شعبے میں سالمیت بحال کرنے کی کوشش، بین الاقوامی طلباء کی ویزہ فیس دگنی ہو جائے گی مزید تفصیل کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش
-
ہفتہ رفتہ 28 جون 2024: افراط زر میں اضافے سے قرض للینے والے پریشان نہ ہوں
28/06/2024 Duration: 08minاسانج کیس نے صحافیوں کے خلاف مزید کریک ڈاؤن کا دروازہ کھول دیا اور برڈ فلو اے سی ٹی میں بھی سامنے آ گیا ہے، مزید خبروں کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ
-
نیوز فلیش 26 جون 2024: لبرلز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا جولین اسانج کو اپنے گھر پر بلانا غلط ہے
27/06/2024 Duration: 03minایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک تہائی پناہ گزین خواتین کو گھریلو تشدد کی کسی شکل کا سامنا کرنا پڑا ہے اور افراط زر میں 4 فیصد تک اضافے نے حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے۔
-
مفت ہوم سیفٹی وزٹ : اپنے گھر کو ممکنہ آتشزدگی سےمحفوظ بنائیے
26/06/2024 Duration: 09minکام کرتا ہوا اسموک الارم گاڑی کی سیٹ بیلٹ کی طرح اہم ہے۔ فائیر اینڈ ریسکیو NSW ذاتی گھروں کے مفت وزٹ میں جانچ کرتا ہے کہ آپ کا گھر آگ سے کتنا محفوظ ہے اور اگر ضرورت ہو تو فری اسموک الارم بھی لگا سکتا ہے۔ NSW کے سپرنڈنٹ آدم ڈیوبری سے کی گئی اس بات چیت میں سنئے کہ بند کمروں میں سوتے میں آگ لگ جائے تو اس کمریں میں نصب دھوئیں کا الارم کس طرح جان بچاتا ہے۔
-
چھوٹے قد کا بڑا موبائل ٹیکنیشن، ملک بسم اللہ
26/06/2024 Duration: 07minجب کچھ کرنے گزرنے کا عزم کر لیا ہو تو پھر کوئی بھی معذوری مجبوری نہیں بن سکتی، ایسی ہی مثال قائم کی ہے پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی سے تعلق رکھنے والے ملک بسم اللہ نے، جن کی عمر 26 سال اور قد صرف 3 فٹ اور 5 انچ ہے۔ ملک بسم اللہ نے پستہ قد ہونے کے باوجود میٹرک تک کی تعلیم حاصل کی اور پھر موبائل ریپئرئنگ کا کام سیکھ لیا، آج اس ہنر کی بدولت نہ صرف ملک بسم اللہ اپنا باعزت روزگار کما رہے ہیں بلکہ اہلخانہ کی بہترین انداز میں کفالت بھی کر رہے ہیں۔
-
Salamfest Melbourne: Savor culinary delights and vibrant atmosphere with spiritual music - قوالی، لذیز کھانے اور دیسی ماحول سے سجا سلام فیسٹ ملیبورن کی شناخت
26/06/2024 Duration: 03minSalamfest Melbourne is known for its spritual music (Qawwali), delicious food, and vibrant native atmosphere. While the excitement of Eid-ul-Adha is winding down in Australia, the joyful memories of those who experienced this renowned festival remain fresh. - آسٹریلیا میں عید الاضحیٰ کی گہماگہمی قریب ختم ہوچکی ہے لیکن یہاں کے مشہور سلام فیسٹ سے لطف اندوز ہونے والوں کے ذہن میں ابھی تک اس کی خوشگوار یادیں تازہ ہیں۔
-
نیوز فلیش 26 جون 2024: افراط زر کے اعداد و شمار میں توقع سے زیادہ اضافہ
26/06/2024 Duration: 03minوکی لیکس کے بانی جولین اسانج جاسوسی کے الزام میں امریکی عدالت میں اعتراف جرم کرنے کے بعد آج آسٹریلیا واپس آئیں گے اور لبرل پارٹی کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی کی بیک بینچر فاطمہ پے مین کے اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ وزیر اعظم کی قیادت ناکام ہو رہی ہے۔
-
آسٹریلیا میں اردو کمیونٹی کی محفلوں کی سریلی آواز ۔ شاھد جاوید
25/06/2024 Duration: 05minلاہور سے اینجینیئرنگ کی تعلیم آسٹریلیا میں آبسنے والے شاھد جاوید اپنی سریلی آواز کی وجہ سے یہاں کی اردو کمیونٹی کی محفلوں کی جان سمجھے جاتے ہیں۔ ایس بی ایس اردو سے بات چیت میں شاھد نے کہا کہ موسیقی کی دنیا سے ان کی لگن خاصی پرانی ہے۔ سڈنی شہر میں اپنی حالیہ سرگرمیوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اب وہ گانے کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔
-
How to lodge your tax return in Australia - آسٹریلیا میں اپنا ٹیکس ریٹرن کیسے جمع کریں؟
25/06/2024 Duration: 08minIn Australia, 30 June marks the end of the financial year and the start of tax time. Knowing your obligations and rebates you qualify for, helps avoid financial penalties and mistakes. Learn what to do if you received family support payments, worked from home, are lodging a tax return for the first time, or need free independent advice. - آسٹریلیا میں 30 جون کو مالی سال کا اختتام اور ٹیکس ریٹرن کے وقت کا آغاز ہوتا ہے۔ ایک ٹیکس دہندہ کے طور پر آپ کی اپنی ذمہ داریوں اور حقوق سے واقفیت اہم ہے۔ مالی جرمانے اور غلطیوں سے بچنے کے لئے آمدنی اور خرچ کا حساب اور حکومتی معاونت کا علم ہونا اہم ہے۔ جانئے کہ اگر آپ نے گھر سے کام کیا ہے، پہلی بار ٹیکس ریٹرن کر رہے ہیں، یا مفت آزاد مشورے کی ضرورت ہو تو کیا کرنا ہے۔
-
آسٹریلیا آ کر کسی بحران کا شکارہیں؟ پاکستان آسٹریلین کلچرایسوایشن کوئینز لینڈ کا پروگرام شائید آپکی مدد کرسکے
25/06/2024 Duration: 08minویزے کی مدت کا ختم ہو جانا، غیر قانونی قیام، بے گھری، ملک واپسی کا مسئلہ ،غیر متوقع معاشی مسائیل ، کسی وجہ سے جیل جانا ۔ آسٹریلیا آ کر کسی بھی طرح کے بحران کا شکار پاکستانی افراد کی مدد کے لئے کوئینز لینڈ کی پاکستانی آسٹریلین کلچرل ایسوایشن یا PACA نے Homeless Community Members Assistance Program شروع کیا ہے، جس کی تفصیل بتا رہے ہیں ایسوایشن کے صدر سید اصغر نقوی۔
-
نیوز فلیش 25 جون: اسانج کی آزادی، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد، میلبورن میں 4 افراد کی موت
25/06/2024 Duration: 03minوکی لیکس کے بانی اسانج کی آزادی، آسٹریلوی پارلیمان میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد، امریکی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر دفاع سے واشنگٹن میں ملاقات اور میلبورن میں چار افراد کی پراسرار موت
-
Is your Pakistani SIM also not working in Australia? Find out why this is so - کیا آپ کی بھی پاکستانی سم آسٹریلیا میں نہیں چل رہی؟ جانیے ایسا کیوں ہے
25/06/2024 Duration: 05minAustralia's 3G mobile phone network is shutting down in the coming months, meaning people will now have to use 4G or 5G networks. If you have an old Pakistani SIM, you may not receive messages or calls on it anymore. Learn more in this podcast. - آسٹریلیا کا تھری جی موبائل فون نیٹ ورک آنے والے مہینوں میں بند ہو رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ اب لوگوں کو 4 جی یا 5 جی نیٹ ورکس استعمال کرنا ہوں گے۔ اگر آپ کے پاس پرانی پاکستانی سم موجود ہے تو آپ کو شاید اس پر میسیج یا کال اب موصول نا ہو گی۔ مزید جانیے اس پوڈکاسٹ میں۔
-
نیوز فلیش 24 جون 2024: نیو ساؤتھ ویلز کے سابق خزانچی میٹ کین کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے سربراہ نامزد
24/06/2024 Duration: 02minنیو ساؤتھ ویلز کے سابق خزانچی میٹ کین کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے سربراہ نامزد ۔ کراس بینچ سیاست دان رہائش کو انسانی حقوق میں شامل کرنے کے لئے بل پیش کریں گے.غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق
-
A 'synthesis' of storytelling: two iconic First Nations films set to be re-released - آسٹریلوی سینما کی مایہ ناز فلمیں دوبارہ پردہ سیمیں پر
24/06/2024 Duration: 04minTen Canoes and Rabbit Proof Fence are both considered milestones of Australian cinema; and are about to be re-released after being digitally remastered. Both movies, of course, tell First Nations stories - and their directors say the films have left a legacy well beyond the movie house. And a warning to our Aboriginal and Torres Strait Islander viewers that this report contains images and voices of someone who has died. - آسٹریلوی سینما کی مایہ ناز فلمز Ten Canoes اور Rabbit Proof Fence کو ڈیجیٹل طور پر دوبارہ تیار کیے جانے کے بعد نشر کیا جارہا ہے جن کا محور یہاں کے مقامی انڈیجینس باشندوں کی زندگی سے متعلق ہے۔
-
The 'Grocery Olympics' reveal one chain where Australian customers could save - بلند قیمتوں پر اشیاء خوردونوش خریدنا مجبوری نہیں ۔ سستا آپشن موجود ہے
21/06/2024 Duration: 03minIf you're making a beeline to Woolworths or Coles for your weekly grocery shop, the latest Choice report has revealed there's another chain that could offer a substantially cheaper option at the checkout. The findings are the first of government-funded quarterly reports, to be released in the next 3 years. - آسٹریلیا بھر میں روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کے لیے اگر آپ دو بڑی سپرمارکیٹس یعنی کولز اور وولورتس کا رخ کر رہے ہیں تو جان لیجیئے کہ ایک اور مارکیٹ آپ کو بہتر قیمتوں پر یہ سامان فراہم کرسکتی ہے۔